بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈرگ رولزمیں ترمیم ٗ کیمسٹ برادری نے ڈیڈ لائن دیدی

ڈرگ رولزمیں ترمیم ٗ کیمسٹ برادری نے ڈیڈ لائن دیدی

پشاور۔پاکستان کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن نمک منڈی کے صدر آفتاب عالم خان نے ڈرگ رولز 1982میں ترمیم کی واپسی کے لئے صوبائی حکومت کو ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن دے دی ہے اورمتنبہ کیاہے کہ مقررہ مدت میں کیمسٹوں کے مسائل حل نہ کئے گئے تو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنادیاجائے گا ۔

صدر آفتاب عالم خان نے اپنے بیان میں بتایا کہ خیبرپختونخواحکومت نے ڈرگ رولز1982 میں ترامیم کامسودہ تیارکیاہے تاہم ان ترامیم کے لئے کیمسٹ برادری کو اعتماد میں نہیں لیاگیااورکیمسٹوں سے وعدے کے باوجود سیکرٹری صحت اوروزیرصحت نے انہیں وقت نہ دیاتاہم کیمسٹ برادری کامعاشی قتل کسی طورپربرداشت نہیں کیاجائے گاانہوں نے ڈرگ رولزمیں ترامیم کے لئے کیمسٹ برادری کو اعتماد میں لینے کامطالبہ کیا۔