بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بونیر میں 3روزہ فیسٹیول کا آغاز

بونیر میں 3روزہ فیسٹیول کا آغاز

بونیر۔ بونیر کے پُر فضاء مقام شہیدے سر میں تین روزہ “بونیر گل دہ نمیر” فیسٹیول آج شروع ہوگا،جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے۔فیسٹیول میں علاقائی کھیل کبڈی،سخے،والی بال ،مخہ ،کوڈا اور دیگر شامل ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی ،نائب ناظم اعلیٰ یوسف علی خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید کاظم حسین شاہ ،زوان بونیر کے انجینئر امان ،پی آر او جانگیرخان ،شاہد ،اے سی آر اشتیاق احمد ،ڈی ایم او بشیراحمد نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ فیسٹیول کے مقام کا تفصیلی دورہ کیا ،تمام تر انتظامات چیک کئے ،بہتر انتظامات پر ڈی سی بونیر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں مکمل طورپر امن ہے اور بونیرکو آنے والے صوبہ کے دیگر اضلاع اور ملک بھر سے سیاح کیلئے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔