بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یاد گاری ٹکٹ جاری

مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یاد گاری ٹکٹ جاری

اسلام آباد۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعیت علمائے اسلام کے بانی مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یاد گاری ٹکٹ کا اجرا کردیا،یادگاری ٹکٹ مولانامفتی محمود کی گرانقدر مذہبی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں ٹکٹ جاری کیا گیا۔

جمعہ کو مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یاد گاری ٹکٹ جاری کرنے کی خصوصی تقریب منعقد کی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یادگاری ٹکٹ کا اجرا کیا،یادگاری ٹکٹ مولانا مفتی محمود کی گرانقدر مذہبی خدمات کے اعتراف میں جاری کیا ۔

یادگاری ٹکٹ کے اجراء کے حوالے سے مولانا مفتی محمود کی گرانقدر سیاسی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا ، خصوصی تقریب میں مولانا فضل الرحمن،مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی، مولانا امیر زمان اور پاکستان پوسٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔