بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک فوج کے مشاق طیارے کی کریش لینڈنگ ٗ3آفیسر زخمی

پاک فوج کے مشاق طیارے کی کریش لینڈنگ ٗ3آفیسر زخمی

پشاور۔وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی ایجنسی جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے کوہاٹ جانے والے پاک فوج کے مشاق طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 3 فوجی افسران زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وانا ایئرپورٹ سے اڑان بھرتے ہی مشاق طیارے میں فی خرابی پیدا ہوئی۔

جس کے باعث طیارے نے وانا اسٹیڈیم کے قریب کریش لینڈنگ کی۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں پائلٹ میجر شاہد، لیفٹیننٹ کرنل مراد اور میجر ناصر ترین شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔