بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں ڈینٹل پروفیشنلز کیلئے قانونی سازی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں ڈینٹل پروفیشنلز کیلئے قانونی سازی کا فیصلہ

پشاور۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تعلیم اور صحت میں اصلاحات لاکر الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کردی ہے جبکہ پرائیویٹ ڈینٹل ٹیکنیشن وڈینٹل پروفیشنلز کے جائز حقوق کیلئے صوبائی اسمبلی سے قانون سازی کرکے جلد ہی ان کو خوشی کی نوید سنائی جائے گی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقدکئے گئے ڈینٹل ٹیکنیشنز کے پہلے صوبائی کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈینٹل ٹیکنیشنز صوبہ بھر کے علاقوں میں غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔

انہوں نے اس موقع پر مذکورہ پروفیشنلز کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات کا فوری ایکشن لیتے ہوئے مطالبات کے ضمن میں قانون سازی کرنے کیلئے کیس کو متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹی کو ریفر کر دیا ۔سپیکرنے کہا کہ مذکورہ پروفیشنل کوفرائض کی ادائیگی میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا اور ان کے جائز حقوق کیلئے قانون سازی کرکے ان کو جلد ازجلد خوشخبری سنائی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع اصلاحات متعارف کروائی ہیں جن کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی ۔