بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ناخواندہ بچوں کیلئے تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع

ناخواندہ بچوں کیلئے تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع

پشاور۔خیبرپختونخوامیں سکولوں سے باہر بچوں کو زیو رتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سرکاری سکولوں میں سکینڈ شفٹ دوبارہ شروع کی جا رہی ہے ٗ کلاسز کا آغاز تجرباتی طور پر صوبائی اور کوہاٹ کے سکولوں سے ہوگا اچھے نتائج آنے پر سکینڈ شفٹ کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھا دیا جائیگا ذرائع کے مطابق سکینڈ شفٹ شروع کرنے میں ایک نجی ادارے کا اشتراک شامل ہے ابتداء میں کوہاٹ اور صوابی کے سکولوں میں بچوں کو لانے کیلئے مفت ٹرانسپورٹ سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

حکومتی سروے کے مطابق ٹرانسپورٹ کی عدم سہولت پر صوبے کے ایک لاکھ 60ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں ذرائع کے مطابق ایوننگ کلاسز لینے والے اضافہ کو اضافی معاوضہ بھی دیا جائیگا ۔