بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں رشوت لینے پر کانسٹیبل ملازمت سے برطرف

پشاور میں رشوت لینے پر کانسٹیبل ملازمت سے برطرف

پشاور۔ ایس ایس پی آپریشن سجادخان نے کہا ہے کہ کیپٹل سٹی پولیس پشاور میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہیگا غفلت اور لا پرواہی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارائی عمل میں لائی جائیگی اور بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی گزشتہ دنوں میں سوشل میڈیا پر پولیس کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے ویڈیوں چل رہی تھی۔

جس پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ پھندو کا نسٹیبل عمران نمبر 4644 کیخلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں پولیس کانسٹیبل عمران کوقصور وار ٹہرایا جاکر محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا گیا۔

جبکہ تھانہ گلبہار میں تعینات SIکر م الٰہی نمبر360 ،کو سمگلروں کیساتھ رابطہ رکھنے پرکا انکوائری کا حکم دیتے ہوئے انکوائری رپورٹ کی روشنی میںSIکرم الٰہی کو قصور وار ٹہرایا جاکر سب انسپکٹرکے عہدے سے تنزلی دے کر ہیڈ کا نسٹیبل بنا دیاگیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہے گا اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات دیئے جائینگے جبکہ غفلت برتنے اور لا پرواہی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارائی عمل میں لائی جائیگی۔