بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان محفوظ ملک ہے ٗاہلیہ محمد علی کلے

پاکستان محفوظ ملک ہے ٗاہلیہ محمد علی کلے


اسلام آباد۔مرحوم لیجنڈ باکسر محمد علی کلے کی اہلیہ نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میرا گھر ہے، مجھے یہاں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کلے کی اہلیہ خلیلہ علی نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں بطور مسلم ملک بہت پراپیگنڈا کیا گیا ۔

پاکستان ایک پر امن ملک ہے ٗاچھی یادیں لے کر واپس جا رہی ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آنے کامقصد لڑکیوں کے لیے فلاحی کام کرنا ہے، محمد علی کلے ہمیشہ پاکستان اور مسلمانوں کی تعریف کرتے تھے۔خلیلہ علی نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں جو کہا جا رہا تھا حقائق اس کے برعکس ہیں، واپس جا کر دنیا کو پاکستان کا مثبت رخ بتاؤں گی۔