بریکنگ نیوز
Home / کھیل / بابر اعظم کی سالگر ہ ، ساتھیوں نے کیا حال کیا آ پ بھی دیکھئے

بابر اعظم کی سالگر ہ ، ساتھیوں نے کیا حال کیا آ پ بھی دیکھئے


ابو ظہبی:قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر ساتھ کھلاڑی نے ان کے منہ پر کیک لگا کر درگت بنا دی ۔تفصیل کے مطابق
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی زندگی کے اہم موقعوں پر اپنے اہل خانہ سے دور ہی ہوتے ہیں، ایسے میں قومی ٹیم کے ساتھی ممبران ہی ان کی فیملی بن جاتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم اتوار کو 23 برس کے ہوگئے، سالگرہ کے موقع پر ساتھی کھلاڑیوں نے اس طرح خوشی منائی کہ سٹار بلے باز کو یہ دن ہمیشہ یاد رہے گا۔ابوظہبی میں دوسرے ون ڈے سے قبل پریکٹس سیشن کے موقع پر ساتھی کرکٹرز نے بابر اعظم کی سالگرہ منائی، ڈریسٹنگ روم میں بابر اعظم نے 

 کرکٹرز کےساتھ کیک کاٹا اور خوب ہلہ گلہ بھی کیا۔اس موقع پر بابر اعظم بھی کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے۔