بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ایشیاء کپ ہاکی ‘لیگ میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا

ایشیاء کپ ہاکی ‘لیگ میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا


 ایشیاءکپ میں بھارت کی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی ہے۔ بھارت کی جانب سے شینگلن سینا نے 17 ویں منٹ میں انتہائی شاندار گول کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرا گول رمندیپ نے کیا جبکہ تیسرا گول کرنے والے کھلاڑی ہرمن پریت ہیں۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول شان علی نے کیا۔
واضح رہے کہ ایشیاءکپ میں پاکستان نے منگل کے روز میزبان بنگلہ دیش کو 0 کے مقابلے میں 7 لوگوں سے عبرتناک شکست دی تھی جبکہ جاپان کیخلاف کھیلا گیا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا اور 2,2 گولوں سے برابری پر ختم ہوا۔ دوسری جانب بھارت نے جاپان کو 1 کے مقابلے میں 5 گولوں سے شکست دی جبکہ میزبان بنگلہ دیش کو 0 کے مقابلے میں 7 گولوں کی شکست سے دوچار کیا۔