بریکنگ نیوز
Home / شوبز / اداکارہ نور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟

اداکارہ نور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟


گزشتہ ماہ ہی اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے طلاق لینے والی اداکارہ نور بخاری سے متعلق تازہ خبر ہے کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

نور بخاری سے متعلق یہ چہ میگوئیاں اس وقت ہونا شروع ہوئیں، جب گزشتہ ہفتے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حجاب میں اپنی تصاویر شیئر کرنا شروع کیں۔

خبریں تھیں کہ نور بخاری نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرکے پاکستانی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو حقیقی زندگی کا راستہ دکھانے کا کام کریں گی۔

نور بخاری سے متعلق خبریں تھیں کہ اب وہ نہ تو کسی پاکستانی فلم اور نہ ہی کسی ڈرامے میں کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

نور سیز ڈاٹ کام نامی بلاگ پوسٹ میں نور بخاری کے نام سے شائع ہونے والی ایک تحریر میں ’زندگی کا حقیقی مقصد‘ سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکارہ کی زندگی میں یہ تبدیلی کس طرح آئی؟۔

بلاگ کے مطابق نور بخاری ہمیشہ سے یہ سوچتی تھیں کہ حقیقی زندگی کا مقصد کیا ہے، اور پھر ایک دن ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔

اسی بلاگ پوسٹ میں کی گئی باتوں کی صداقت نور بخاری نے پاکستان کے ایکاخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بھی کی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ شوبز انڈسٹری میں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہرکوئی کوشش کرتا ہے کہ وہ اللہ کے نزدیک ہوجائے، لیکن اللہ کسی کسی کو یہ عطا نصیب کرتا ہے، اور وہ ان خوش نصیب لوگوں میں شامل ہیں، جنہیں اللہ نے ہدایت دی۔

یہ بھی خبریں ہیں کہ نور بخاری اب اگر ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں تو بھی وہ حجاب کے ساتھ کسی مذہبی پروگرام کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔