بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن کاپی ٹی آئی پارٹی کھاتوں کی خود جانچ پڑتال کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کاپی ٹی آئی پارٹی کھاتوں کی خود جانچ پڑتال کا فیصلہ


الیکشن کمیشن کاپی ٹی آئی پارٹی کھاتوں کی خود جانچ پڑتال کا فیصلہاسلام آباد۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں پارٹی کھاتوں کی خود جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں‘ عدالتی حکم آنے تک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری نہیں کریں گے‘ اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جمع کرائی گئی دستاویزات خود ساختہ ہیں۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ ثقلین حیدر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ عدالتی حکم تک اکاؤنٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کا جائزہ لے مگر درخواست گزار کو تفصیلات نہ دے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عدالتی حکم ہے فیصلے تک اکاؤنٹس کی تفصیلات کسی کو نہ دی جائیں۔

پی ٹی آئی کے وکیکل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ 5دسمبر کو پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گی۔ اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات پیش نہیں کیں۔ اس پر پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر نے کہا کہ اکاؤنٹس میں رقم کہاں سے آئی مکمل ریکارڈ نہیں دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے پارٹی اکاؤنٹس کیک جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا عدالتی حکم آنے تک تفصیلات جاری نہیں کریں گے۔ کیس کی مزید سماعت 21نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔