بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / کابل بڑی تباہی سے بچ گیا

کابل بڑی تباہی سے بچ گیا


کابل۔کابل افغان دارالحکومت کابل بڑی تباہی سے بچ گیا،پولیس نے کابل جانے والے ٹرک سے 2500کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔کابل پولیس کے مطابق ڈرائیور بارود سے بھرے ٹرک کو کابل شہر لے جا رہا تھا،پولیس چوکی پر ٹرک ڈرائیور کو روکنے کا اشارہ کیا گیا۔

تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر تعاقب کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ٹرک میں ہزاروں کلوگرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔