بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عوام کی عدالت میں احتساب کیلئے تیار ہیں ٗ عنایت اللہ

عوام کی عدالت میں احتساب کیلئے تیار ہیں ٗ عنایت اللہ


پشاور ۔ سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخو او پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمار ا عزم ہے کہ دیر کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیں گے ۔ ہم عوام کے سامنے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔جماعت اسلامی نے صوبائی حکومت میں رہتے ہوئے تعلیمی اصلاحات کیے ہیں اور تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن لازمی قرار دے کر قرآن کے نفاذکو عملی بنایا ہے۔

پوری قوم کی نظریں تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی پر ہے ۔قوم نے ہر طرح کے لوگوں اور جماعتوں کو آزمایا اور تمام پارٹیوں نے اپنی باریاں لی ہے اس مرتبہ جماعت اسلامی کی باری ہے۔ صوبے میں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔ وہ ہاتن درہ ویلج کونسل باغ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔اجتماع سے تحصیل ناظم براؤل جہان عالم خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے ملک عمرناسب خان ، اکبر خان ، شاہ زمین خان ، غواص اللہ خان اور دیگر درجنوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عنایت اللہ خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس بار سیاسی روایات تبدیل کرے گی اور قوم ایک واضح تبدیلی محسوس کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ قوم کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ حقیقی معنوں میں ان مسائل سے نکلنا چاہتی ہے جماعت اسلامی ان کو بحرانوں سے نکلنے کا راستہ دکھائے گی۔انہوں نے کہاکہ صو بہ خیبرپختونخوا میں حقیقی تبدیلی صر ف جماعت اسلامی لا سکتی ہے کیونکہ جماعت اسلامی کے پاس اہل ، دیانتدار اور باصلاحیت قیادت موجود ہے ۔جماعت اسلامی کارکردگی اور خدمت کے بنیاد پر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کریگی ۔