بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈی جی اورڈپٹی سیکرٹری معدنیات ملازمت پربحال

ڈی جی اورڈپٹی سیکرٹری معدنیات ملازمت پربحال


پشاور۔خیبر پختونخوا سروس ٹریبونل نے منرلز کے غیر قانونی ٹھیکے د ے کر قومی خزانہ کوکروڑوں روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں برطرف کئے محکمہ معدنیات کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری کو بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں یہ احکامات سروس ٹریبونل کے احمد حسن او حامد مغل پر مشتمل دورکنی بنچ نے سابق ڈائرکٹر جنرل میاں فاروق اقبال کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت مکمل کر کے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے جاری کئے صوبائی حکومت نے ڈی جی منرلز میاں فاروق اقبال کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایبٹ آباد میں ایک سکول ٹیچر رخسانہ جاوید کو معدنیات کی کھدائی کے غیر قانونی ٹھیکے دے رکھے تھے ۔

جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچا تھا اس کیس میں محکمہ انکوائری کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے ڈی جی میاں فاروق اقبال ، ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن آفس سمیت متعدد اہلکاروں کو برطرف کیا تھا ۔