بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایم فل اور ایم ایس سی ڈگری مساوی قرار

ایم فل اور ایم ایس سی ڈگری مساوی قرار


پشاور۔ہائیر ایجو کیشن کمیشن نے ایم فل اور ایم ایس سی ڈگری کو مساوی قرار دیدیا ہے اور الاؤنس میں ڈھائی ہزار روپے کی کمی کردی ہے ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کردیا ہے ایم فل اور ایم ای سی ڈگری کو مساوی قرار دینے کے بعد کوالیفیکشن الاونس آئندہ پانچ ہزار کے بجائے 2ہزار 500روپے ہر ماہ دیئے جائینگے۔

اس سے قبل ایم فل کو 5ہزار روپے کوالیفیکشن الاؤنس دیا جاتاتھا لیکن ایم فل اور ایم ایس سی کو مساوی ڈگری دینے کے بعد اب 2500روپے الاونس ملنے پر ایم فل ڈگری رکھنے والے امیدواروں میں شدیدتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں ایم فل ڈگری رکھنے والے تین ہزار سے زائد افراد شامل ہیں ۔