بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر ایجنسی میں کنویں اور ٹیوب ویل خشک

خیبر ایجنسی میں کنویں اور ٹیوب ویل خشک


جمرود۔خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود اور انکے ملحقہ علاقہ جات مثلاً شاہ کس ،منزبیگٹ، سورکمر،جمرودبازار،ٹیڈی بازار اور حوالداری چوکی میں پانی کی سطح 5 فٹ سے لیکر30 فٹ تک نیچے گم ہوگئی ہے جس کی باعث بیشترعلاقوں میں کنویں اور ٹیوب ویل خشک ہوگئے ہیں خیبرایجنسی کا میدانی علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جس میں پانی کی سطح30 فٹ تک نیچے جاگری ہے اور عوام پانی ٹینکروں کی مدد سے لانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

جمرودبازار کے رہائشی نزیرخان نے بتایا کہ جمرود میں عام دنوں میں 290 فٹ میں پانی نکل آتاتھا مگر گزشتہ پانچ ہفتوں سے320 فٹ تک پانی نہیں نکل آتا تھا۔سورکمرکے رہائشی جمیل خان نے کہا کہ12 دن سے ان کے ٹیوب ویل میں مسئلہ تھا لیکن جب چیک کیا گیا توپتہ چلا کہ پانی کی سطح کافی حد تک نیچے گرچکی ہے۔

جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہیں واضح رہے کہ علاقہ میں پانی کے ذخیرہ اندوزی اور زراعت کے فروغ کے لئے علاقہ جبہ میں ایک بڑے ڈیم کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے لیکن اس پر جاری کام انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔