بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تنخواہوں کی بندش ٗ پبلک ہیلتھ ملازمین کی احتجاج کی دھمکی

تنخواہوں کی بندش ٗ پبلک ہیلتھ ملازمین کی احتجاج کی دھمکی


پشاور۔شمالی وزیرستان پبلک ہیلتھ ورکرزیونین نے ملازمین کے بندتنخواہیں جاری نہ کرنے ایجنسی بھر کی واٹر سپلائی سکیمیں بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں ورکرز یونین کے سابقہ صدر قادر خان،پریس سیکرٹری انور اللہ، ملک باغ جمال، عبدلمنان، زبیر نیک زمان، سید الرحمن، صوبائی صدر پیر گل ودیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ میں سینئر کلرک فہیم نے تمام اپریٹر، چوکیداروں اور وال مینوں کے ڈیوٹیاں دینے کے باوجود بھی کئی مہینوں سے تنخواہیں بندکررکھے ہیں ۔

تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقوں نے ڈھیرڈالے ہوئے ہیں تنخواہوں کی بندش کے حوالے سے یونین نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹافداوزیراور گورنر خیبر پختونخوا متعددباردرخواستیں دی ہے لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں موجود ایس ڈی سی اور ایس ڈی او کے دفاتر کوبھی پچھلے دوماہ سے تالے لگے ہیں۔انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا،شمالی وزیرستان اور دیگر متعلقہ حکام سے 25اکتوبرتک تنخواہیں جاری کرنے کی صورت میں دیگر شمالی وزیرستان پبلک ہیلتھ ورکرز یونین پوری ایجنسی سے واٹرسپلائی بند کرنے کی دھمکی دی ہے ۔