بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن کا 7 دسمبر نیشنل ووٹرز ڈے کے طورپر منانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا 7 دسمبر نیشنل ووٹرز ڈے کے طورپر منانے کا فیصلہ


اسلام آباد۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے7 دسمبر 2017 کو نیشنل ووٹرز ڈے کے طورپر منانے کا فیصلہ کر لیا گیا ایوان صدر اورگورنرہاؤسزمیں خصوصی تقریبات ہوں گی اس سلسلے میں وزیراعظم ہاؤس سمری بھجوائی دی گئی، قومی صوبائی ڈوثرنل اور ضلعی سطح پر ووٹر کی آگاہی اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے واک اوردیگرپروگرامات منعقد ہونگے یہ فیصلہ منگل کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اہم اجلاس میں ہوا ہے۔

بیان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی نیشنل ووٹرز ڈے 7 دسمبر 2017 کو پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ وزیراعظم ہاؤس سمری بھجوائی دی گئی تاکہ ایوان صدر میں 7 دسمبر 2017 کو نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کی منظوری لی جاسکے میں صدر مملکت سے درخواست کی جائے اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے شریک ہوں۔

تقریب میں چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت الیکشن کمیشن کے اعلی عہدیداران اور اسلام آباد کے تمام سرکردہ افسران کے ساتھ شریک ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ چاروں گورنر ہاؤسز میں صوبائی سطح پر تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں متعلقہ صوبے کے گورنر مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈوثرنز اور ضلعی سطح پر ووٹر کی آگاہی اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ملک گیر سطح پر آگاہی واک اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

جس میں سرکاری عہدیداران کے علاوہ سول سوسائٹی ، خواتین تنظیموں کے نمائندگان، میڈیا، معذور افراد اور اقلیتی نمائندوں سمیت عوام کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کریں گی۔ تمام چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ز کو اپنے اپنے صوبے میں ان تقریبات اور واک کا اہتمام کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔ نیشنل ووٹرز ڈے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عوام میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے شعور اور آگاہی پید ا کی جائے اور معاشرے کے تمام طبقات کو اس ووٹ آگاہی مہم کا حصہ بنایا جائے ۔

عام انتخابات 2018 اور حالیہ مردم شماری کے بعد نیشنل ووٹرز ڈے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ۔اوراسی لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی بھر پور کوشش ہے کہ7 دسمبر 2017 کو نیشنل ووٹر ز ڈے کا انعقاد شایان شان طریقے سے کیا جائے تاکہ پاکستان کے تما م ووٹرز کو یہ پیغام بروقت پہنچ جائے کہ 2018 کے عام انتخابات سے پہلے پہلے وہ اپنے ووٹ کا انداج کرائے اور ان میں ووٹ کی اہمیت کا شعور اجاگر ہوجائے ۔

خواتین کو ووٹر لسٹ کا حصہ بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ تمام اہل خواتین الیکشن 2018 سے پہلے ووٹر لسٹ کا حصہ بن جائیں۔ میڈیا ، سول سوسائٹی او رعوام الناس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نیشنل ووٹرز ڈے کو کامیاب بنانے کے لئے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔