بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکا شاپنگ مال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ،ملزم فرار

امریکا شاپنگ مال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ،ملزم فرار


لاس اینجلس۔امریکی ریاست واشنگٹن کے ایک شاپنگ مال میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان سارجنٹ مارک فرانسز کے مطابق برلنگٹن کے کیسکیڈ مال میں فائرنگ کرنے والا ایک حملہ آور مبینہ طور پر ہسپانوی تھا، جس نے سرمئی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کے جائے وقوع پر پہنچنے سے قبل حملہ آور کو آخری مرتبہ شاپنگ مال سے انٹراسٹیٹ 5 ہائی وے کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔انھوں نے بتایا کہ حملہ آور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے.پولیس ترجمان فرانسز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھی واقعے میں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

انھوں نے مشتبہ حملہ آور کی مبینہ تصویر بھی جاری کی۔پولیس سارجنٹ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی میڈیکل سروسز بھی جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ شاپنگ مال کو خالی کروا لیا گیا۔برلنگٹن، ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل سے تقریباً 110 کلو میٹر شمال میں واقع ہے اور کیسکیڈ شاپنگ مال یہاں 1990 میں کھولا گیا تھا۔یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رواں ماہ 17 ستمبر کو امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔رواں سال امریکا میں فائرنگ کا بدترین واقعہ 12 جون کو پیش آیا تھا جب امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہوگئے تھے