بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ٗ2اہلکارشہید

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ٗ2اہلکارشہید


بنوں۔بنوں میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی بم حملے سے اڑا دیا ،حملے میں2سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے میں جلا ل چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے ۔

شہید ہونے والوں میں سپاہی تصور علی اور سپاہی غلام ربانی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز کی ٹیمیں جائے قوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرلئے جن سے پتہ چلا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں گئی اور نہ ہی کسی دہشت گرد گروپ کی جانب سے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے سبی کوٹ میں دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں 6اہلکاروں سمیت 7افراد شہید جبکہ 22زخمی ہو گئے تھے ۔