بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / احتساب عدالت میں مخصوص افراد کو داخلے کی اجازت

احتساب عدالت میں مخصوص افراد کو داخلے کی اجازت


اسلام آباد۔خبردار اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 39 افراد کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے حکم نامہ جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پانچویں پیشی کے موقع پر گواہ اور نیب پراسکیوٹر کو آنکھیں دکھانے اور عدالت کو گھیرے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے حکم دیا کہ آئندہ میڈیا کے پندرہ ملزمان کے وکلاء سمیت پندرہ افراد جبکہ نیب حکام کی جانب سے انیس افراد کے علاوہ کسی کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کی سکیورٹی کے حوالے سے سول انتظامیہ کا چیف کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں گزشتہ روز اہم اجلاس بھی ہوا جس میں سکیورٹی کے حوالیسے احتساب عدالت کو اب تک کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا تھا اور احتساب عدالت کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی حکمت علمی پر بھی غور کیا گیا ۔