بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک میں نئی حلقہ بندیوں کیلئے تیاریاں شروع

ملک میں نئی حلقہ بندیوں کیلئے تیاریاں شروع


پشاور۔نئی مردم شماری کے بعد اگلے انتخابات سے قبل ملک میں نئی حلقہ بندیوں کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ا س سلسلے میں الیکشن کمیشن جلد کمیٹیاں تشکیل دے گا ذرائع کے مطابق مجوزہ انتخابی رولز کے مطابق ہر صوبہ سے کم سے کم تین افسروں پر مشتمل حلقہ بندی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں سے ایک افسر کنوینر ہوگا ،جس کاکام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے لیے تجاویز کی تیاری ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق کوئی حلقہ ایک ضلع سے زائدعلاقہ پر مشتمل نہیں ہوگا جبکہ صوبہ میں ایک حلقہ کی آبادی دوسرے حلقہ سے دس فیصد سے زائد نہیں ہوگی ان حلقہ بندیوں پر اعتراضات بھی جمع کرائے جاسکیں گے جن پر کمیشن باقاعدہ سماعت کے بعدفیصلہ دیگا نئی حلقہ بندیوں کے بعدقومی و صوبائی اسمبلی کے حلقو ں کی تعدا د میں اضافہ ہونے کے بعدسیاسی جماعتوں کی طرف سے نئے حلقوں کے لیے موزوں امیدواروں کی تلاش کامرحلہ بھی شروع ہوگا