بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / این اے فور انتخابات ٗ پشاور میں عام تعطیل کی تجویز

این اے فور انتخابات ٗ پشاور میں عام تعطیل کی تجویز


پشاور۔این اے فور پر ضمنی انتخابات کے موقع پرضلع پشاو ر کی حدود میں عام تعطیل کی تجویز پر غو ر شروع کردیا گیاہے یا صرف این اے فور سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے لئے عام تعطیل ہو گی 26اکتوبر جمعرات کے روز ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے این اے فور کے مختلف سکولوں میں عام تعطیل کی جائیگی ۔

سکولوں میں پولنگ سٹیشن قائم کئے جا رہے ہیں جس کے پیش نظرپرائمری ،مڈل ، ہائی اورہائیر سکینڈری سکولوں کی چھٹیاں کی جائیگی ضمنی انتخابات کے لئے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے اور انتخابات کے لئے اب تک پندرہ امیدوار سامنے آچکے ہیں تاہم مزید ممکنہ ریٹائرمنٹ کے بعد امیدواروں کی تعدادکم ہو جائیگی این اے فور پرضمنی انتخابات کے لئے عام تعطیل کی منظوری صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی جانب سے دیدی جائیگی ۔