بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں 15 دیہاتوں کی اراضی کو بنجر ہونے سے بچالیا گیا

پشاور میں 15 دیہاتوں کی اراضی کو بنجر ہونے سے بچالیا گیا


پشاور۔ٹاؤن 2کی حدود میں واقع 15 دیہاتوں کی 800ایکڑ سے زائد اراضی کو بنجر ہونے سے بچا لیا گیا ٗ ناظم ٹاؤن ٹو کے بروقت اقدام سے 15دیہاتوں کو پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی گڑھی شیر داد ٗ پانام ڈھیری اور دیگر دیہاتوں میں 800سے زائد ایکڑ زرعی اراضی کے پانی کی عدم فراہمی کے باعث بنجر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا جبکہ محکمہ آبپاشی ان علاقوں کو پانی کی فراہمی میں مسلسل لیت و لعل اور عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا تھا گزشتہ روز ناظم ٹاؤن فو فرید اللہ خان کافور ڈھیری نے15دیہاتوں کے لئے اپنے فنڈز سے پانی کی فراہمی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ان دیہاتوں کے 500زمیندار بھی موجود تھے ناظم ٹاؤن ٹو کا کہنا تھا کہ ٹاؤن ٹو کی حدود میں واقع زیادہ تر دیہات زرعی اراضی پر واقع ہیں تاہم پانی کی عدم فراہمی کے باعث وسیع پیمانے پر اراضی بنجر ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ آبپاشی سے بارہا رابطہ کیا گیا تاہم محکمے کے حکام نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جس پر ٹاؤن ٹو کے فنڈز سے ان علاقوں کو پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ اقدام سے ٹاؤن ٹو کی 800ایکڑ اراضی کو بنجر ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔