بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔۔۔پشاور ریپڈ بس منصوبے کا آغاز

انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔۔۔پشاور ریپڈ بس منصوبے کا آغاز


پشاور۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک آج جمعرات کو پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے57 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائیگا 26 کلومیٹر لمبائی پر محیط ریپیڈ بس ٹرانزٹ سسٹم جی ٹی روڈ پر چمکنی سے شروع ہو کر حیات آباد پر اختتام پذیر ہو گاجس کے لئے شاہراہ کے دونوں اطراف میں دس دس فٹ خصوصی ٹریک بچھایا جا ئے گا۔

ا س کے آٹھ فیڈر روٹس ہوں گے اور ہر سٹاپ کا درمیانی فاصلہ دو منٹ ہوگاہر بس سٹاپ پر سا ئیکلوں کیلئے الگ سٹینڈ ہو گامنصوبے کیلئے 300 ایئر کنڈیشن بسیں مہیا ہوں گی جن میں خواتین کیلئے الگ کیبن ہوں گے اور روزانہ 5 لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔