بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سابق وزیراعظم نوازشریف 22 اکتوبر کو وطن واپسی کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نوازشریف 22 اکتوبر کو وطن واپسی کا فیصلہ


لندن۔ سابق وزیراعظم نوازشریف 22 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے جب کہ نوازشریف پر فرد جرم ان کی غیر موجودگی میں ان کے مقرر کردہ نمائندے ظافر خان کے سامنے عائد کی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کرالی ہے۔ نوازشریف نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کی بزنس کلاس میں بکنگ کرائی جو 21 اکتوبر کی ہے۔نوازشریف لندن کے مقامی وقت کے مطابق 21 اکتوبر کی شام 5 بجے وطن واپسیکیلئے روانہ ہوں گے اور 22 اکتوبر کی صبح 4 بجے کے بعد لاہور پہنچیں گے۔