بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور کے بچے جلد ہونگے چڑیا گھر سے لطف اندوز

پشاور کے بچے جلد ہونگے چڑیا گھر سے لطف اندوز


۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بچوں کو تفریح فراہم کرنے کی غرض سے پلوسی راحت آباد میں 27ایکڑ اراضی پر محیط چڑیا گھر کی تعمیرتکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے ، جس پر 330ملین روپے لاگت آئے گی ۔ چڑیا گھر کا افتتاح نومبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے ۔

چڑیا گھر کے قیام سے بچوں کو لاہور اور دیگر شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اُن کی پسند کے سب جانور یعنی ببر شیر ، ہاتھی ، بندر، ریچھ ، مور ، شتر مرغ ،طوطے رنگ اور برنگے پر ندے پشاور آرہے ہیں ۔شیر کی جوڑی لاہور سے 25لاکھ روپے میں خریدی گئی ہے جبکہ باقی جانور کراچی سے جلد پشاور پہنچ جائیں گے ۔ چڑیا گھر کے اندرونی احاطے میں بچوں کیلئے پلے لینڈ بھی بنایا جائے گا جہاں کھیلتے ہوئے اُنہیں قدرتی جنگل جیسا ماحول میسر آسکے گا۔