بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا اسمبلی کے 7اراکین کی رکنیت بحال

خیبر پختونخوا اسمبلی کے 7اراکین کی رکنیت بحال


پشاور۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے چالیس میں سے سات اراکین اسمبلی کے علاوہ اراکین قومی و صو بائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے اس حوالے سے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو بھی آگاہ کر دیاہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مالی سال کے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے پرخیبر پختونخوا اسمبلی کے مشیروں سمیت چالیس اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی تھی اور صوبائی اسمبلی میں ان کے داخلے پرپابندی عائد کی گئی تھی 7اراکین اسمبلی کی جانب سے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرنے پر ان کی اسمبلی کی رکنیت بحا ل کر دی ہے جبکہ تاحال 33اراکین کی اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں جن کی صوبائی اسمبلی میں تاحکم ثانی داخلے پر پابندی عائد ہے اور اثاثوں کے گوشوارے جمع کرنے کے بعد انہیں اسمبلی آنے کی اجازت دیدی جائیگی ۔