بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مالم جبہ ریزورٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کا فیصلہ

مالم جبہ ریزورٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کا فیصلہ


پشاور۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوامحمد اعظم خان نے مالم جبہ ریزورٹ لمیٹڈ کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دیدی،اجلاس چیف سیکرٹری کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت ، کھیل اور امور نوجوانان محمد طارق ، ڈپٹی سیکرٹری توصیف خالد، سیکرٹری فنانس شکیل قادر ،کمشنر ملاکنڈظہرالاسلام،ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی ڈی ڈبلیواسلام آباد،ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی شاہ محمود، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان اور جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز سجاد حمید موجود تھے۔

18ویں ترمیم کے بعد صوبہ کے مختلف ریزورٹس صوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو منتقل ہوئے تھے جس میں مالم جبہ ریزورٹ بھی شامل تھااور اسکے بورڈآف ڈائریکٹرز منسٹری آف ٹورازم گورنمنٹ آف پاکستان سے صوبہ کو منتقل ہوکر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر نگرانی منتقل ہوئے ،تاہم مالم جبہ ریزورٹ کو33سال کی لیز پر دینے کے بعداس میں کام کرنے والے ریگولر9کلاس فور ملازمین کو صوبائی حکومت کی جانب سے گولڈن ہینڈ شیک دینے کا فیصلہ کیاجبکہ ان ملازمین کے تمام بقایا جات بھی دینے کی منظوری دی گئی جو کہ مالم جبہ ریزورٹ کے فنڈ سے ہی دیا جائیگا۔

اجلاس میں مالم جبہ ریزورٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تحلیل کردیاگیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالم جبہ ریزورٹ کی تحلیل کے بعد وہاں کے اثاثوں کی نیلامی کمپنیز ایکٹ 1984 کے مطابق کی جائے گی۔