بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوشہرہ میں آبپاشی کیلئے 2ڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ

نوشہرہ میں آبپاشی کیلئے 2ڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ


پشاور۔ضلع نوشہرہ میں ایک ارب 46 کروڑ روپے مالیت سے زائد کے دو ڈیموں کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں سمری کی منظوری دے دی گئی ہے محکمہ آبپاشی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ارسال کئے جانے والی سمری کے مطابق محکمے نے ضلع نوشہرہ میں آبپاشی کے لئے ایک ارب 46 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کے بہادر خیل اور نکئی کے دوڈیموں کی تعمیرکی تجویز پیش کی تھی اور اس مقصد کے لئے رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 ء میں منصوبے کے لئے 75 ملین روپے مختص کئے تھے تاہم سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مرخ نکئی ڈیم کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے جبکہ بہادر خیل ڈیم کی فیزبیلٹی رپورٹ بھی ہو چکی ہے۔

علاقے کی 4 سو ایکڑ اراضی سیراب کرنے کے لئے اس ڈیم کی تعمیر بھی ضروری ہے اس لئے رواں مال سال کے ترقیاتی پروگرام میں بہادرخیل ڈیم کے منصوبے کو بھی شامل کر کے سکیم کا نام تبدیل کیا جائے سکیم کا نام تبدیل کرتے ہوئے منصوبے میں نکئی ڈیم کے ساتھ ساتھ بہادر خیل ڈیم کا منصوبہ شامل کر لیا گیا ہے اور اس طرح اب ضلع نوشہرہ میں دو ڈیم تعمیر ہوں گے۔