بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں تباہی کامنصوبہ ناکام ٗ2دہشت گردگرفتار

پشاور میں تباہی کامنصوبہ ناکام ٗ2دہشت گردگرفتار


پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری مقدار میں بارود سمگل کر نے کی کو شیش ناکام بنا کر دو ملزمان کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار انکے قبضے سے 25 کلو گرام بارود برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاورمحمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں صوبائی دارلحکومت میں امن کے قیام کیلئے مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ بندیا ں لگادی گئی ۔

ایس پی صدر سر کل شوکت خان کی قیادت میں ڈی ایس پی صدر سرکل رحمت اللہ خان، ایس ایچ او متنی ابراہیم خان ، اے ایس آئی امجد خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے تھانہ متنی کے حدود میں کیشنگڑ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل نمبر FE4815 کو روک کر موٹر سایئکل سوار دو ملزمان ،نورحسین ،جان زادہ ساکنا ن شانگلہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 25 کلو گرام بارود برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹر ڈ کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔