بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈینگی مریضوں کاہومیوپیتھک کے ذریعے کامیاب علاج

ڈینگی مریضوں کاہومیوپیتھک کے ذریعے کامیاب علاج


پشاور۔اسلامی روحانی مشن کراچی کی جانب سے پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں تیس افرادکاہومیوپیتھک کے ذریعے علاج کیاگیاجوکامیاب رہا۔ا س حوالے سے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروفیسرفوادحیدر،ملک ریاض آفریدی اوردیگرنے بتایاکہ اسلامی روخانی مشن ایک انتہائی منظم بنیادوں پربنائی گئی تنظیم ہے ،تنظیم کے ملک بھرمیں یونٹ
ومراکزموجودہیں جوکہ اشاعت دین میں دن رات مصروف ہیں جبکہ ملک کے تمام شہروں میں مدارس واسلامی روحانی سکولزکاجال بچھایاگیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں حالیہ ڈینگی مرض سے حکومت کومشکلات کاسامناہے اس غرض سے مشن کے زیراہتمام تہکال پایاں میں کیمپ لگایاگیاجہاں 30افرادکاہومیوپیتھک اورحکمت کی میڈیسن سے متاثرہ افرادکاکامیابی سے علاج کیاگیااس کے علاوہ پشاوراورصوبے کے دیگرعلاقوں میں کینسر،ہیپاٹائٹس اورلاعلاج مریضوں کابھی شافی علاج ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ڈینگی مرض سے مریض کادس دنوں کاشرطیہ علاج تجویزکرتے ہیں اورمیڈیاسے بھی اس سلسلے میں اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ہماری بات پہنچانے میں مددکرے۔