بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / نوازشریف کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل

نوازشریف کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل


لند ن۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن سے وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی ہے۔پی آئی اے کی بکنگ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 24 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کی بزنس کلاس میں نواز شریف کی بکنگ کرائی گئی ہے۔سابق وزیراعظم 23 اکتوبر کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 20 منٹ پر روانہ ہوں گے۔

جب کہ ان کے ٹکٹ پر لاہور آمد کا وقت 24 اکتوبر صبح 8 بجکر 20 منٹ درج ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کے سیکرٹری حنیف خان بھی ہوں گے۔اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ نوازشریف نے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کی بزنس کلاس میں بکنگ کرائی ہے جو 21 اکتوبر کی شام 5 بجے لندن سے روانہ ہو کر 22 اکتوبر کی صبح 4 بجے لاہور پہنچے گی۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز میں نواز شریف کے نمائندے کے ذریعے ان پر فرد جرم عائد کی اور انہیں 26 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے