بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قدرتی آفات ٗ دستیاب وسائل کا ماہانہ جائزہ لینے کا فیصلہ

قدرتی آفات ٗ دستیاب وسائل کا ماہانہ جائزہ لینے کا فیصلہ


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے بدلتے ہوئے موسمی تغیرات اور اس کے نتیجے میں آنے والی غیر متوقع قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے قدرتی آفات سے بچاؤ کے اقدامات اور تیاریوں کا ماہانہ بنیاد پر جائزہ لینے فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کو دیئے گئے ہیں ان اجلاسوں میں قدرتی آفات سے بچاؤ کسی تیاریوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ سٹاک میں موجودہ اشیاء اور مشینری وغیرہ کی موجودگی کا بھی جائز لیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ریفارم مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری ہونے والے سرکولر میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والے موسمیاتی تبدیلی کے تصور کے بعد اب قدرتی آفات کااندازہ لگانا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے اور ان موسمی تبدیلیوں کے باعث قدرتی آفات کے اچانک رونما ہونے کے خدشات او امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔

اس لئے اضلاع کی سطح پر ممکنہ قدرتی آفات کی صورت میں مقامی طور پر تیاریوں اور دستیاب وسائل کا ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے تمام ضلعی انتظامیہ ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ ماہانہ ڈیزاسسٹر پریپرنڈنس میٹنگ منعقد کر کے اضلاع کی سطح پر ایمرجنسی کی صورت حال کے لئے سٹاک میں موجود مشینری انسانی وسائل ریلیف کے لئے موجودہ فنڈز اور امدادی اشیاء کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے ضلعی سطح پر قدرتی آفات کے لئے تیاریوں کا منصوبہ تیار کرے گی۔