بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام کی کال واپس لے لی

ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام کی کال واپس لے لی


پشاور۔صوبائی حکومت اور ٹرانسپورٹ برادری میں مذاکرات کی کامیابی کے بعد ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام کی کال واپس لے لی ہے جبکہ حکومت نے ٹرانسپورٹروں کو مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرا دی ہے

سیکرٹری آر ٹی اے ٗ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ٗ ایس پی سٹی ٗ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے گزشتہ روز پبلک ٹرانسپورٹ اونرزایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی ٗ حاجی الماس خان خلیل ٗ نور محمد ٗ یار محمد اور امان اللہ سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور بی آر ٹی منصوبے بارے ٹرانسپورٹروں کے خدشات اور مطالبات کی یقین دہانی کرائی۔