بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فرحت اللہ بابر سینٹ دفاع کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

فرحت اللہ بابر سینٹ دفاع کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی


پشاور۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فر حت اللہ بابر نے سینیٹ دفاع کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا،سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق انہوں نے استعفیٰ چھ ہفتے قبل دیا تھا کمیٹی میں ان کی جگہ فاروق ایچ نائیک کو رکن بنا دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے استعفے کی وجوہات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وجوہات نہ پوچھیں کہ استعفیٰ کیوں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سینیٹ دفاع کمیٹی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا،پھر کمیٹی نے ایجنڈے پر جی ایچ کیو حکام کو پارلیمنٹ میں دعوت دی،مگر جی ایچ کیو حکام نے پارلیمنٹ میں بریفنگ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حساس معلومات پارلیمنٹ تک نہیں لاسکتے۔