بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جعلی ڈاکٹر کی موجودگی ہسپتال انتظامیہ کی کوتاہی قرار

جعلی ڈاکٹر کی موجودگی ہسپتال انتظامیہ کی کوتاہی قرار


پشاور۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جعلی ڈاکٹر کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں جعلی ڈاکٹر کی موجودگی کو ہسپتال انتظامیہ کی کوتاہی قرار دیا گیا ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کے تمام عملے کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ روز ایچ ایم سی کے ڈائریکٹر شہزاد اکبرنے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جعلی ڈاکٹر کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔

اور نہ ہی اسے کوئی تنخواہ کی ادائیگی کی گئی ہے جعلسازی پر ڈاکٹر کے خلاف ڈین نے باضابطہ ایف آئی آر درج کروا دی ہے انہوں نے جعلی ڈاکٹر کے ہسپتال میں تین ماہ خدمات سرانجام دینے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ پر پرووسٹ کو تنبیہہ لیٹر اور ڈین ڈاکٹر نور وزیر کو باضابطہ غلطی کی طرف توجہ دینے کیلئے کاشن لیٹر بھیجا گیا ہے ۔