بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت وائی فائی کی سہولت کا منصوبہ

اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت وائی فائی کی سہولت کا منصوبہ


پشاور۔محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخواکے سرکاری تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیوں اور کالجوں میں طلبہ کو تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے لئے انٹرنیٹ کی مفت سہولت کی فراہمی کے لئے کے پی اوپن وائی فائی کے نام سے ایک منصوبے پر عملدرآمد کو حتمی شکل دی گئی ہے اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر پشاور یونیورسٹی اور صوبے کے 25سرکاری کالجوں میں وائی فائی کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی ۔

اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز کرنے کے لئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی سی ایل کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سینئر وزیر برائے انفامیشن ٹیکنالوجی شہرام تراکئی تھے۔ سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا محمد داؤد خان اور پی ٹی سی ایل ڈیجیٹیل سروس کے چیف عادل رشید کے علاوہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی سی ایل کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے اپنے خطاب میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوان ہمار اثاثہ اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور ہیں اور پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فرہم کرے انہیں بااختیار بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھارہی ہے اور تعلیمی اداروں میں فری انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی ان ہی اقدامات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس منصوبے سے صرف پشاور یونیورسٹی اور ملحقہ دیگر تعلیمی اداروں کے 55ہزار طلبہ ء مستفید ہونگے