بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / کینیڈا میں پی آئی اے طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

کینیڈا میں پی آئی اے طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا


ٹورنٹو ۔کینیڈا میں پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، ٹورنٹو ایئرپورٹ پر طیارہ ایندھن فراہم کرنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ ٹکرا کے باعث پی آئی اے طیارے کو نقصان پہنچا، جس کے بعد طیارے کو ہینگر میں پہنچا دیا گیا ۔

کینیڈا میں ٹورنٹو ایئرپورٹ پر لاہور آنے والی پرواز ایندھن کی فراہمی کے دوران گاڑی سے ٹکرا گیا۔ پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 798 تیل کی فراہمی کے دوران گاڑی سے ٹکرائی۔حکام کے مطابق ٹکراو کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔ طیارے کو مرمت کیلئے ہینگر تک پہنچادیا گیا اور اس عمل میں کئی گھنٹے لگ جائیں گے جس کے باعث تمام مسافروں کو ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔