بریکنگ نیوز
Home / کھیل / بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل سے باہر کردیا

بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل سے باہر کردیا


لاہور: بھارت نے پاکستان کو فیصلہ کن میچ میں ہرا کر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل سے باہر کردیا۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے ابتدائی2 کوارٹرز میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ 39ویں منٹ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف عمدہ موو بنائی اور ستبیر سنگھ کے ذریعے گول کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

آخری کوارٹر میں بلیوز شرٹس نے یکے بعد دیگرے 3 گول کر کے پاکستانی ٹیم کے میچ میں واپسی کے تمام راستے بند کردیئے، یہ گول رمنپریت سنگھ اور للت اوپڈے نے میچ کے 51ویں اور 52ویں منٹوں میں کئے۔ بھارتی ٹیم کی طرف سے چوتھا گول گجرنت سنگھ نے کھیل ختم ہونے کے صرف 3 منٹ قبل کیا۔ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کو بھی گول کرنے کے متعدد مواقع میسرآئے لیکن فاروڈز ان سنہری مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔