بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / این اے فور ٗ پیپلز پارٹی کا آج پشاور میں پشاور شو

این اے فور ٗ پیپلز پارٹی کا آج پشاور میں پشاور شو


پشاور۔این اے فور کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بھی اپنے امیدوار کے لیے میدان میں آگئی ہے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج پشاو ر میں جلسہ سے خطاب کرینگے ۔

جلسہ این اے 4کی حدود ذنگلی بس سٹاپ ٗ غنی پٹرول پمپ بڈھ بیر میں ہوگا جلسے میں پی پی کی مرکزی اورصوبائی قیادت سمیت این اے چار کے عوام شرکت کرینگے بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ این اے فور کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر ہوگا جس میں بلاول بھٹو زرداری اپنے امیدواراسدگلزار کی کامیابی کے لئے عوام سے ووٹ مانگیں گے ۔جلسہ گاہ تیارکیا جاچکاہے جس میں بائیس ہزار کرسیاں بچھا دی گئی ہیں جبکہ سٹیج بھی تیارکرلیاگیاہے ۔

دوسری جانب پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں منظم ہو چکی ہے جو لوگ کل تک پیپلزپارٹی کو قصہ پارینہ قرار دے رہے تھے ان کی بولتی بند ہوگئی ہے صوبائی دار الحکومت پشاور کے علاقہ زنگلی میں آج پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کے موقع پر پیپلز پارٹی بھر پور طاقت کا مظاہر ہ کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ہمایون خان نے گذشتہ روز جلسہ گاہ کے دورہ کے موقع عہدیداروں اور سینئر رہنماؤں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ این فور کے عوام پیپلز پارٹی حق میں فیصلہ دیکر اسد گلزار خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے کیونکہ انکے خاندان کی حلقہ کے عوام کے لئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے برعکس دیگر محض جماعتیں خالی خولی نعروں لگا رہی ہیں انہوں نے نہ ماضی میں عوام کے لئے کچھ کیا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے وہ ہر بار عوام سے ووٹ لینے کے بعد خزانہ لوٹنا شروع کردیتے ہیں تاہم پیپلزپارٹی کی حکومت جب بھی آئی ہے۔

اس نے عوام کو روز گار فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہ صر ف ضمنی انتخاب میں کامیاب ہو گئی بلکہ آنے والے عام انتخابات میں بھی خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی ۔