بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سابق صوبائی وزیر فرید طوفان پی ٹی آئی میں شامل

سابق صوبائی وزیر فرید طوفان پی ٹی آئی میں شامل


پشاور۔سابق صوبائی وزیر فرید طوفان نے پی ٹی آئی کے مرکزی چیئر مین عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیاہے فرید طوفان نے گذشتہ روز بنی گالہ میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کی ۔

اس مو قع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے عمران خان نے فرید طوفان کی شمولیت کے فیصلہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اان کادامن کرپشن سے پاک رہاہے اورایسے لوگوں کی تحریک انصاف کوضرورت ہے انہوں نے اس امیدکااظہار کیاکہ فرید طوفان ملک بھرکے پختونوں کو پارٹی کاپیغام پہنچانے میں اپناکردار ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اے این پی اور جے یو آئی کو کاؤنٹر کرنے کے لیے فرید طوفان کے تجربہ سے فائد ہ اٹھانے کااراد ہ رکھتی ہے اور جلد ہی اس مقصد کے لیے ان کو اہم ذمہ داری سونپے جانے کاامکان ہے