بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں خواجہ سراء بے رحمی سے قتل

پشاور میں خواجہ سراء بے رحمی سے قتل


پشاور۔تھانہ متھرا کے علاقے عاشق آباد میں نامعلوم سفاک قاتلوں نے خواجہ سراء کو ذبح کردیا اور نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متھرا پولیس کے مطابق گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ دارمنگی عاشق آباد کے علاقہ میں ایک خاتون کی نعش پڑی ہے جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو نعش خاتون کی نہیں بلکہ خواجہ سراء کی تھی جس کے جسم پر چھریوں کے متعدد نشانات بھی تھے جبکہ اسے ذبح کیاگیا تھا پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر نعش کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی بناء پر اسے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے اس کے ورثاء کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق خواجہ سراء کی نعش تین روز پرانی ہے تاہم مختلف زوایوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے دریں اثناء ایس ایس پی آپریشنزسجاد خان نے متھرا کے علاقے میں خواجہ سراء کے اندھے قتل کانوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری اور شناخت کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی جبکہ قتل کئے گئے خواجہ سراء کے فنگرپرنٹس حاصل کرکے نادرا کوارسال کردےئے گئے ہیں پولیس نے خواجہ سراء کا ڈی این اے ٹسٹ بھی کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق ہفتہ کے روز عاشق آباد متھرا میں پولیس کو خواجہ سراء کی نعش ملی جو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کی گئی دوسری جانب واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے قاتلوں کی گرفتاری اور شناخت کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جبکہ ابتدائی طور پر خواجہ سراء کے فنگر پرنٹس حاصل کرکے نادرا کو ارسال کردےئے گئے ہیں دوسری جانب خواجہ سراء کا ڈین این اے ٹسٹ بھی کرانے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔

دوسری جانب متھرا کے علاقے عاشق آباد میں قتل ہونیوالے خواجہ سراء مقامی خواجہ سراء بھی شناخت نہ کرسکے ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق قتل ہونیوالا خواجہ سراء کا تعلق پشاور سے نہیں ہے اس لئے اس کی شناخت نہیں ہوپارہی ادھر خواجہ سراء کی شناخت نہ ہونے سے پولیس بھی چکرا کر رہ گئی ہے ۔