بریکنگ نیوز
Home / کھیل / شعیب ملک کا ثانیہ مرزا سے ڈرنے کا اعتراف

شعیب ملک کا ثانیہ مرزا سے ڈرنے کا اعتراف


قومی کرکٹ ٹیم کے مایاناز کھلاڑی شعیب ملک نےایک انٹرویو کے دوران اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سے ڈرنے کا اعتراف کیا ہے۔

مرد حضرات بہادری کا چاہے جتنا دعویٰ کریں  لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ دنیا کے سامنے بہادری کا دعویٰ کرنے والے اکثر مرد گھر میں موجود اپنی بیویوں سے خوف کھاتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا شمار بھی ان ہی مردوں میں ہوتاہے، شعیب ملک نے حال ہی میں دئیے گئےایک انٹریو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی ایک ویڈیو میں رمیز راجا شعیب ملک کا انٹریو کررہے تھے اس موقع پر وقار یونس بھی موجود تھے، رمیز راجا نے شعیب سے پوچھا کہ وہ اپنی اہلیہ سے کتنا ڈرتے ہیں اس پر شعیب ملک نے نہایت خوشگوار انداز میں کہا کہ پہلے آپ بتائیں کہ آپ کتنا ڈرتے ہیں پھر میں  بتاؤں گا۔

بعد ازاں رمیز راجا نے کہا کے 1 سے 10 تک کے بیچ میں بتائیں کہ آپ کو ثانیہ سے کتنا خوف آتا ہے جس پر وقار یونس نے کہا کہ یہ بیوی سے اتنا زیادہ ڈرتے ہیں کہ  10 کا ہندسہ بھی پار کرچکے ہیں، شعیب ملک نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں وہ واحد آدمی ہوں جو بیوی سے اتنا زیادہ ڈرتا ہوں کہ 10 سے بھی اوہر چلا گیا ہوں۔

شعیب ملک واقعی میں ثانیہ مرزا سے ڈرتے ہیں یا صرف مذاق کررہے تھے یہ تو وہی جانتے ہیں تاہم ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان سے بہت محبت کرتی ہیں ۔ کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے شعیب سے اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اچھا نہیں لگتا جب شعیب انہیں توجہ نہیں دیتے لہٰذا وہ اپنے شوہر کومشورہ دینا چاہتی ہیں کہ شعیب اپنی محبت کو الفاظوں میں بیان کریں۔