بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف نے الیکشن کی تیاریاں باقاعدہ طور پر شروع کر دیں

تحریک انصاف نے الیکشن کی تیاریاں باقاعدہ طور پر شروع کر دیں


لاہور۔ تحریک انصاف نے الیکشن کی تیاریاں باقاعدہ طور پر شروع کر دیں ‘ امیدواروں کے نام فائنل کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈز کا اجلاس بلوانے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن دو ہزار اٹھارہ کی تیاریوں کے لئے امیدواروں کے نام فائنل کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈز کے اجلاس بلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے مرحلے پر عمران خان کے سندھ کے دورے کے بعد پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلایا جائے گاتحریک انصاف کا ٹکٹوں کے معاملے میں ابتدائی فہرستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور امیدواروں کے نام فائنل کرکے انہیں حلقوں میں انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایات کی جائیں گی۔ پارلیمانی بورڈز کے اجلاس طلب کرنے کی تاریخوں کا جلد اعلان ہوگا۔