بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سی آئی اے کا افغانستان میں سرگرمیاں بڑھا نے کا اعلان

سی آئی اے کا افغانستان میں سرگرمیاں بڑھا نے کا اعلان


واشنگٹن ۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں بڑھا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان جنگجوں کو تلاش کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے اپنے خفیہ آپریشنز میں وسعت لائے گی،نئی حکمت عملی کے تحت تجربہ کار افسران کی چھوٹی چھوٹی ٹیموں اور نجی کانٹریکٹرز کو افغانستان روانہ کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔

سی آئی اے افغانستان میں طالبان جنگجوں کو تلاش کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے اپنے خفیہ آپریشنز میں وسعت لائے گی۔ نئی حکمت عملی کے تحت تجربہ کار افسران کی چھوٹی چھوٹی ٹیموں اور نجی کانٹریکٹرز کو افغانستان روانہ کیا جائے گا، جو وہاں افغان افواج کے ہمراہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کریں گے۔ امریکی اخبار نے دو سینئر اہلکاروں کے ذرائع سے یہ رپورٹ دی ہے تاہم سی آئی اے نے تاحال اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔