بریکنگ نیوز
Home / کھیل / دوسرا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف


سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پراعتماد آغاز کےباوجود بیٹنگ ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 125 رنز کا آسان ہدف دےدیا۔

میچ میں دلچسپی اُس وقت پیدا ہوگئی جب میڈیم فاسٹ باؤلر فہیم نے تین گیندوں پر تین وکٹیں لے کر ہیٹ کرلی

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کی جانب سے منوویرا اور گناتھیلاکا نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ابتدائی 6 اوورز میں 42 رنز کا اضافہ کیا اور پاکستانی باؤلر انھیں آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔

منوویرا آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جو 19 رنز بنا کر عماد وسیم کی بہترین فیلڈنگ کے نتیجے میں رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد گناتھیلاکا نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن ٹیم کو ایک بڑے اسکور تک لے جانے میں ناکام رہے۔

گناتھیلاکا اور سماراوکرما نے سری لنکا کے اسکور کو 106 رنز تک پہنچایا تاہم سمارا وکرما 32 رنز بنا کر محمد حفیظ اور سرفراز کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے جس کے بعد سری لنکا کے بلے باز مسلسل آؤٹ ہوتے رہے اور ایک بڑے اسکور کے لیے رکھی گئی بنیاد کو غلط ثابت کردیا۔

سری لنکا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گناتھیلاکا تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے، گناتھیلاکا کے 51 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوتے ہی 109 رنز پر ہی پراسنا بھی آؤٹ ہوگئے تو مہمان ٹیم کے 4 بلے باز آؤٹ ہوچکے تھے۔

سری لنکا نے مقررہ اوورز کے اختتام پر 9 وکٹیں کھو کر124 رنز بنا کر پاکستان کو ایک آسان ہدف دے یا۔