بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / موٹرسائیکلیں چوری کرنے والابین الصوبائی گروہ بے نقاب

موٹرسائیکلیں چوری کرنے والابین الصوبائی گروہ بے نقاب


پشاور۔تھانہ گلبرگ پولیس نے موٹرسائیکل چور کے بین الصوبائی گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے سرغنہ کو گرفتارکرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ملزم نے موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد کباڑی پرفروخت کردی تھی تفصیلات کے مطابق وقاص علی ساکن گلبرگ نمبر2گذشتہ روز اپنی موٹرسائیکل ماڈل 2017ء پرسوارہوکراپنے کارخانہ واقع گلی آصف باغی آیااورموٹرسائیکل کھڑی کرکے خوداندرچلاگیااورکچھ دیربعدجب واپس لوٹاتو موٹرسائیکل غائب تھی۔

جس پرتھانہ گلبرگ کے ایس ایچ او عمادخان اور انچارج پولیس چوکی نوتھیہ سب انسپکٹرشفیق خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات شروع کیں اورتفتیش کے دوران پتہ چلاکہ موٹرسائیکل عادل ساکن جندرگلی چوری کرکے لے گیاہے جس پرفوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے اس کی نشاندہی پررنگ روڈ پرواقع کباڑی سے مسروقہ گاڑی برآمد کرلی گئی جو ملزم نے کباڑی پرفروخت کی تھی ۔