بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / دوران وضو 80 فیصد پانی بچانے والے نل کی تیاری

دوران وضو 80 فیصد پانی بچانے والے نل کی تیاری


دبئی: وضو کے دوران غیر ضروری پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کےلیے خاص قسم کا نل تیار کیا جارہا ہے جومخصوص مقدار میں پانی فراہم کرے گا۔

خاص قسم کے نل سے ہزاروں لیٹر پانی کو وضو کے دوران ضائع ہونے سے بچایا جاسکے گا۔

عموماً دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض لوگ وضو کے دوران  ضرورت سے زیادہ پانی کا استعمال کرتے ہیں۔ کچھ لوگ نل کھول کر دوران وضو میں باتیں کرنے لگتے ہیں، فون کالز کرتے ہیں، موزے اتارنے میں وقت لگاتے ہیں یا پھر دیر تک وضو مکمل کرتے ہیں کہ جو پانی کے ضیاع کا سبب بنتا ہے اور خاصی مقدار میں پانی بغیر استعمال ہوئے نالیوں میں بہہ جاتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق مساجد اور گھروں میں لگے عام نل (ٹونٹی) میں ایک منٹ کے دوران 6 لیٹر سے زائد پانی نکلتا ہے تاہم اب ایک ایسا نل تیار کیا جارہا ہے کہ جو ایک منٹ میں ڈیڑھ لیٹر سے بھی کم پانی فراہم کرے گا۔ اس طرح وضو کے دوران 80 فیصد تک پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے گا۔

نل تیار کرنے والی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص سال بھرمیں وضو کے دوران کم و بیش 35 ہزار لیٹر پانی استعمال کرتا ہے لیکن جدید نلوں کی مدد سے اس شرح کو کم کرکے 7650 لیٹر تک لایا جاسکتا ہے۔

یہ خاص قسم کے نل ابتدائی طور پردبئی میں تیار کیے جارہے ہیں اور پہلے مرحلے میں شہر بھر کی مساجد میں انہیں نصب کیا جائے گا۔